ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن سپیڈ کی اسلام آباد میں پرفارمنس؛ فضائی دورہ، اہم مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے

محسن سپیڈ کی اسلام آباد میں پرفارمنس؛ فضائی دورہ، اہم مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محسن سپیڈ کی دارالحکومت اسلام آباد میں پرفارمنس, وزیر داخلہ نے ڈی چوک پر فورس کے معائنے کے بعد اہم مشاورتی اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر  ڈی سی اور کمانڈر رینجرز کو اہم ہدایات دے دیں ۔  

وزیر داخلہ نے نفری کو بہترین کھانا اور سہولیات دینے کی ہدایات کردیں ۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہی فورس ہے جس نے مظاہرین کا مقابلہ کرنا ہے ان کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے ، آئی جی صاحب باہر سے آنے والی فورس کہ رہائیش اور کھانے کا بہترین انتظام کریں، فورس کی ڈیوٹی ٹائم بھی دیکھیں انہیں زیادہ تنگ بھی نہیں کرنا ۔ محسن نقوی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ خرم آغا کو ہدایات پر عمل درآمد کروانے اور رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

 وزیر داخلہ سے ریسکیو تنظیم نے بھی ملاقات کی ۔ 

 محسن نقوی کا اسلام آباد اور موٹروے کا فضائی دورہ

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور موٹروے کا فضائی دورہ کیا، فضائی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی پوزیشنز کا جائزہ لیا ۔ 

 بیلاروس کا وفد بھی کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچے گا، وزارت داخلہ کی جانب سے بیلاروس کے وفد کو سیکیورٹی میں اسلام آباد لانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

 

’سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت‘ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے, وفد کچھ ہی دیر میں اسلام آباد پہنچے گا، ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں,غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے. انہوں نے کہا کہ دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا, حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے، ملک میں شرانگیزی کوئی بھی پھیلا سکتا ہے، اس حوالے ہم نے ضروری اقدامات کر لئے ہیں۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند  کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں, موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے,  پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں ۔ فیض آباد آنے والے تمام لوگوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے.