طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں لمبے پڑاؤ کا پلان،پی ٹی آئی 1ہفتے کی پلاننگ کیساتھ اسلام آباد مارچ کرے گی،پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک کےبجائے کسی دوسری جگہ پر دھرنا دیگا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کال دے رکھی ہے، ملک بھر سے پی ٹی آئی کے قافلے منزل کی جانب رواں ہیں جبکہ راستوں میں رکاوٹ بھی لگائی گئی ہیں تاکہ کم سے کم لوگ اسلام آباد پہنچ سکیں، کچھ شرپسند پرامین احتجاج کو بدامنی میں تبدیل کرنے کی کوششیں بھی کی کررہے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی پلان میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے، بشریٰ بی بی علی امین کے قافلے کے ساتھ روانہ ہو گئی، بشریٰ بی بی پارٹی ہدایات کے برخلاف گنڈا پور کے ساتھ روانہ ہوئیں،علی امین نے بشری بی بی کو بانی تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا گیا۔
گنڈا پور نے پیغام دیا کہ بانی تحریک انصاف چاہتے ہیں آپ احتجاج میں شرکت نا کریں، بشری بی بی نے جواب دیتے کہا میں بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر ہی عمل کر رہی ہوں اس لیے ساتھ جاؤں گی ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ قافلوں کو لیڈ کرنے پر بھی بشری بی بی اور علی امین میں تو تکار ہوئی، علی امین بشری بی بی کو اپنے قافلے میں رکھنے کو رضا مند نہیں تھے،علی امین بشری بی بی کو صوابی تک اپنے قافلے میں رکھنے پر رضا مند ہوئے ۔
صوابی کے بعد نئی صورتحال کے مطابق بشری بی بی کو ساتھ لے جانےعمل بنایا جائے گا،پارٹی ذرائع کا کہناتھا کہ صوابی میں گنڈا پور دیگر پارٹی قائدین کے ساتھ ایک دفعہ پھر بشری بی بی کو رکنے کا کہیں گے ۔
ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ گنڈا پور پشاور جان بوجھ کر تاخیر سے روانہ ہوئے، گنڈا پور نئے پلان کے مطابق رات صوابی میں گزاریں گے،صوابی میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے تک آگے نہیں آئیں گے،پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک کےبجائے کسی دوسری جگہ پر دھرنا دے گا۔