ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

6 روز میں 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 6 روز کے دوران 15 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں 15 نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں درخواستوں کی وصولی کا عمل تیز ہو گا، درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔