تتلے عالی میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

24 Nov, 2024 | 03:24 PM

 زاہداقبال رانا :گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال، تتلے عالی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے، کارکنان کے تشدد کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھاگ اپنی جان بچائی۔

تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر تتلے عالی میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے، سابق ایم این اے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری بلال اعجاز احتجاج میں شامل ہونے کے لیے کارکنان کے ہمراہ نکلے، پولیس نے روکا تو کارکنان کا پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، کارکنان کے تشدد کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھاگ اپنی جان بچائی،سابق ایم این اے رانا بلال اعجاز اور ضلعی صدر میاں ارقم پولیس حراست سے فرارہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا,ملک بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جبکہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی ورکرز اور رہنماوں کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں