عمرہ کر کے آنیوالی خواتین کو پی ٹی آئی ورکر سمجھ کر گرفتار کر لیا گیا

24 Nov, 2024 | 03:18 PM

ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے عمرہ کر کے واپس آنے والی خواتین کو پی ٹی آئی ورکر سمجھ کر گرفتار کر لیا۔

 خواتین کو پولیس اہلکاروں نے پریزن وین میں منتقل کیا تاہم جب خواتین نے اپنے پاسپورٹ اور کاغذات دکھائے تو پولیس نے انہیں رہا کر دیا۔

 پولیس کی اس غلط شناخت پر خواتین کو جلد ہی چھوڑ دیا گیا لیکن اس واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔
 

مزیدخبریں