بشریٰ بی بی علی امین گنڈاپورکی قیادت میں پشاور سے نکل پڑیں

24 Nov, 2024 | 03:09 PM

عامر شہزاد: پشاور سےتحریک انصاف کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ، قافلے کی قیادت بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔

  بشریٰ بی بی کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی طبیعت کی خرابی کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی،اس کے بعد یہ اطلاع بھی سامنے آئی تھی کہ بشریٰ بی بی کا نمبر مسلسل بند جا رہا ہے۔

 تاہم اب سرکاری ذرائع سے یہ اطلاع سامنے آئی ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی پشاور سے نکل گئی ہیں،ذرائع کا بتانا ہے کہ بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں، صوبائی وزیر پختون یار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں موجود ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کر رہے ہیں۔علی امین بشری بی بی کو صوابی تک اپنے قافلے میں رکھنے پر رضا مند ہوئے  ہیں۔صوابی کے بعد نئی صورتحال کے مطابق بشری بی بی کو ساتھ لے جانےعمل بنایا جائے گا،

 علی امین رات صوابی میں گزاریں گے،صوابی میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے تک آگے نہیں آئیں گے،ذرائع ابلاغ کا کہناتھا کہ گنڈا پور نئے پلان کے مطابق پی ٹی آئی 1ہفتے کی پلاننگ کیساتھ اسلام آباد مارچ کرے گی،پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک کےبجائے کسی دوسری جگہ پر دھرنا دیگا۔

مزیدخبریں