ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹا نکلا

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ جھوٹا نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممتاز شگری: بھارتی میڈیا کا چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔

 آئی سی سی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول، ہائبرڈ ماڈل اور بھارتی انکار کے معاملات پر کوئی میٹنگ اب تک طے نہیں ہے، بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل 26 نومبر کو آئی سی سی کی ہنگامی بورڈ میٹنگ کی خبر نشر کی تھی۔

  بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے،میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا،پی سی بی پہلے ہی ایسی کسی میٹنگ سے لاعلمی ظاہر کر چکا تھا۔