کلیم اختر: لاہور میں بس اسٹینڈز اور لاری اڈوں پر ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف میراتھن آپریشن کیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر بھر کے 125 سے زائد ٹک شاپس اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، جس کے دوران 29 پوائنٹس پر 3 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
اس آپریشن میں 1 من غیر معیاری اور ایکسپائر کولڈ ڈرنکس کو تلف کیا گیا اور 96 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اس کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں، اور ایکسپائر اشیاء کی فروخت سنگین جرم ہے۔