پولیس کی حماد اظہر کو گرفتار کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی رہنما فرار

24 Nov, 2024 | 01:54 PM

عثمان خادم کمبوہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال پر قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر لاہور پہنچ گئے ۔

 ذرائع کے مطابق حماد اظہر احتجاج میں شرکت کے لیے لاہور آئے تھے، جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

تاہم ذرائع کے مطابق حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ اس وقت تک پولیس حماد اظہر کے پیچھے موجود تھی لیکن وہ گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہے۔
 

مزیدخبریں