ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کی بندش پر کارروائیاں سخت

 لاہور میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کی بندش پر کارروائیاں سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹوں کو رات 8 بجے اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا جس کے تحت ضلعی انتظامیہ نے اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 52دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل کی گئیں۔ تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں اے سی خواجہ عمیر کی قیادت میں 11 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر بابر علی رائے کی نگرانی میں 10 دکانیں سیل کی گئیں۔

تحصیل نشتر زون میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی نے پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا، جب کہ تحصیل راوی میں اسسٹنٹ کمشنر طارق بشیر کی قیادت میں 5 دکانیں سیل کی گئیں۔ تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر زینب طاہر کی قیادت میں 9 دکانیں سیل کی گئیں، اور تحصیل واہگہ میں اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے 5 دکانیں سیل کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے بھی پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا اور 7 دکانوں کو سیل کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تاجر برادری کو فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کرنا ہوگا، اور صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔