پی ٹی آئی کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کا اہم بیان آگیا

24 Nov, 2024 | 01:19 PM

سٹی42:آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی نے ہمارے اقدامات کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہے، ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کہا کہ آنے،جانے والے مسافروں کو نہیں روکا۔

آئی جی اسلام آباد  علی ناصررضوی نےڈی چوک کادورہ کیا ، آئی جی اسلام آبادعلی ناصر رضوی کی میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے اقدامات کا مقصد لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہے،سکیورٹی اقدامات کا مقصد کسی بھی شر انگیزی کو روکناہے،کوئی روڈبندہے تواس کے ساتھ ایک لین کوکھلارکھاگیاہے، ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کہا کہ آنے،جانے والے مسافروں کو نہیں روکا،اسلام آبادائیرپورٹ آنے جانے والے راستے کھلے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں بھرپورسکیورٹی کاپلان تشکیل دیاگیا ہے،رکاوٹیں ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کوبندنہیں کیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ سب کے سامنے ہے،کسی کے پاس اسلحہ یاممنوعہ چیزہوگی تواس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں