ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخواہ ،اسلام آباد ، خطہ پوٹھو ہار اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے چند میدانی علاقوں میں سموگ / دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔
شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، تاہم صبح/رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ہلکی دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔