ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت متعدد شہروں میں ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ

 لاہور سمیت متعدد شہروں میں ٹرین سروس بند، ٹکٹیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری بند کر دی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے نے پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی جبکہ ملتان اور فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرین سروس بند کر دی ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق آج  کی تمام 25 ریل گاڑیوں کی بک ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا داخلہ بھی مکمل بند کرکے  سٹیشن سیل کر دیا گیا۔

 مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے ہی بکنگ ٹکٹوں کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔