ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کا   احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان

بشریٰ بی بی کا   احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے  احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔