ویب ڈیسک: لاہور پولیس نے فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے لاہور آئی سکھ یاتری پرم جیت کور کا گم ہونے والاپرس ڈھونڈ نکالا، لاہور پولیس نے چند گھنٹوں میں رکشہ ڈرائیور کو ٹریس کر لیا۔
پرس میں پاسپورٹ، موبائل، نقدی و دیگر دستاویزات موجود تھیں، رکشہ کو ٹریس کرنے کیلئے ہیومن انٹیلی جنس اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی گئی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ٹبی سٹی نے پرم جیت کور کو قیمتی پرس خود حوالے کیا، مہمان سکھ یاتری نے انتھک محنت کرنے پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر خاتون سکھ یاتری پرم جیت سنگھ نے کہا کہ لاہور پولیس نے جس پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا شاید ہماری پولیس نہ کرسکتی۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں، اُن کے جان ومال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔