سٹی 42:سموگ کا راج برقرار ہے،دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبرہے۔
فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 360 ریکارڈ کی گئی ہے۔پولو گراؤنڈ کینٹ کے اطراف آلودگی کی شرح 702، مراتب علی روڈ 567،ویلنشیا ٹاؤن 445، جوہر ٹاؤن میں395،غازی روڈ انٹرچینج 394 جبکہ شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 368ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔