ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے 38 کوچوں کا جھٹکا کر دیا

Pakistan Cricket Board Terminates services of 38 coaches, city42 , Termination latter, Domestic Cricket , PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  38 کوچ کا  ایک ہی جھٹکے سے جھٹکا کر دیا۔

پی سی بی کے ایکذریعہ نے تصدیق کی کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے وابستہ 38 کوچ  اب پی سی بی کے ملازم نہیں رہے۔ ذریعہ نے بتایا کہ ان لوگوں کو اایک ماہ پہلے تیار ہونے والے فراغت نامہ کے زریعہ گھر بھیجا گیا ہے۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ چویل عرصہ سے منسلک ان کوچوں کی پرفارمنس صفر سے کچھ ہی اوپر تھی۔ ڈومیسٹک کرکٹ اور اس کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وسائل پر بوجھ بن چکے ان کوچوں کو فارغ کرنے سے پہلے کنٹریکٹ ڈاکیومنٹ میں درج طریقہ کار کے مطابق رسمی طور پر اس اقدام سے آگاہ کیا گیا تھا۔

 سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ مجاہد جمشید، شاہد علی خان، طیب طاہر، جمیل، ہارون اور متعدد دیگر  بھی اب پی سی بی کی تنخواہ وصول کرنے والوں میں شامل نہیں رہے۔

 پی سی بی نے ڈومیسٹک کوچ  کی حیثیت سے کام کرنے والے کوچوں کی  مونیٹرنگ اور ایویلیوئیش کے لیے کمیٹی بنائی ہے، جس میں اظہر علی، اسد شفیق، جنید ضیا اور خرم نیازی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی مستقبل میں کوچنگ کی بہتری کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔