عرفان ملک: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احسن اقدامات اور عدالتی احکامات کے باعث لاہوریے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کو تیار ، مقدمات کے اندراج سے بچنے کے لیے لاہوریوں کی بڑی تعداد لائسنس بنوانے سینٹروں پر پہنچنے لگی، ٹریفک پولیس نے پندرہ لاکھ سے زائد لائسنس جاری کر دیئے۔
پولیس حکام کے مطابق عدالت کی جانب سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جس کے بعد سے لاہوریے مقدمات سے بچنے کے لیے بھی لائسنس بنوانا شروع ہوگئے ہیں۔ٹریفک پولیس کے تمام سینٹروں میں غیر معمولی رش لگ گیا ، ٹریفک پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے تاحال پندرہ لاکھ سے زائد لرنر ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا بھی کر دیا گیا ۔
گزشتہ سال صرف دو لاکھ پچاسی ہزار افراد نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے تھے اور رواں سال بارہ لاکھ سےزائد شہریوں نے گزشتہ سال کی نسبت زیادہ لائسنس بنوائے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور شہر میں نوے فیصد ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی موجود نہیں۔