لاہور؛ ملت پارک سے چور موٹر سائیکل لے اڑے ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

24 Nov, 2023 | 08:50 PM

This browser does not support the video element.

اسرار خان: شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بدستور جاری ہیں ،ملت پارک سے چور شہری شیراز ارشد کی موٹر سائیکل لے اڑے جس کی ویڈیو  سٹی42نےملزموں کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق واردات آج سہ پہر ڈیڑھ بجے کے قریب یونین پارک کھجور والی مسجد کے قریب ہوئی جس کی سی سی ٹی وی میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مبینہ ملزم جائے وقوعہ سے ملحقہ گلی میں ساتھی کا منتظر رہتا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی 10 منٹ کے بعد شہری کی موٹر سائیکل چرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے ،دونوں مبینہ ملزمان واردات کے بعد الگ الگ موٹر سائیکلوں پر فرار ہو جاتے ہیں ۔

دوسری جانب ملت پارک پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا  ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں