ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائیں گی، محسن نقوی

 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائیں گی، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے کورس کے شرکاء سے خطاب، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں مایوسی پھیلانے والے ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے، پاکستان نیچے نہیں بلکہ اوپر جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےالحمراء ہال میں ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان بہت جلد ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر ٹیک آف کرے گا۔ ہم نے کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ کیااور تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ بچایا۔چاول کی کاشت میں 100فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر2ارب ڈالر کا اضافہ چاول کی کاشت سے ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سیف سٹی پراجیکٹس میں 88ارب روپے بچائے ہیں۔ پنجاب میں 100 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔پرانے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ نئے ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ہم اپنا کام کررہے ہیں آنے والی حکومت اپنا کام کرے گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا پنجاب میں سرکاری سطح پر پٹرول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اب سرکاری سطح پر الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔ 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر الیکٹرک بائیک ملیں گی۔ان کا کہنا تھا اگر میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک فیصد بھی کامیاب ہوگیا تو یہ ہماری کامیابی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کورس کے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ ایئر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔