نماز جمعہ کے دوران مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

24 Nov, 2023 | 07:01 PM

سٹی42: کورنگی میں ماہر چور نماز جمعہ کے دوران مسجد کمیٹی کے صدر کے موٹر سائیکل لے اڑا، سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دعیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس چور کا چہرہ فوٹیج میں واضح شناخت کیا جاسکتا ہے ، کاندھے پر رومال ڈالے موٹر سائیکل لفٹر گلی سے گزرنے والے افراد کو دیکھ کر فون پر بات کرنے کی اداکاری کرتا رہا تب ہی ملزم نے موقع ملتے ہی موٹرسائیکل کا لاک کھولا اور  چند سیکنڈ میں ملزم موٹر سائیکل لے کر رفوچکر ہوگیا۔ 

چوری ہونے والی موٹر سائیکل کورنگی سیکٹر 35 سی میں واقع محبوب الہی مسجد کے صدر حاجی حمید کی تھی، واقعے کی اطلاع عوامی کالونی پولیس کو کردی گئی ۔

مزیدخبریں