سائبر کرائم ونگ کی بڑی کارروائی، چائلڈ پورن و گرافی کا ملزم گرفتار

24 Nov, 2023 | 03:15 PM

عرفان ملک: سائبر کرائم ونگ فیصل آباد نے چائلڈ پورن و گرافی کا ملزم گرفتار کر لیا ۔ 

ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد اعجاز چوہدری کے مطابق ملزم عمر عتیق نے کم عمر بچی کی ویڈیوز بنا کر اس کے والد کو حراساں کیا تھا، ملزم عمر عتیق نے بچی کی ویڈیوز بنا کر اسکے والد سے پانچ لاکھ روپے بھتہ بھی وصول کیا ۔ 

اعجاز چوہدری نے کہا کہ ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض ویڈیوز اور موبائل فون قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں