ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کے تدارک کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کے ہنگامی اقدامات، بڑی پابندی عائد

سموگ کے تدارک کیلئےوزیراعلیٰ پنجاب کے ہنگامی اقدامات، بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان : پنجاب حکومت کی جانب سے  سموگ کے تدارک کیلئے مال روڈ پر اتوار کے روز وہیکلز پر پابندی عائدکردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہر میں سموگ کی شرح میں دن بدن اضافہ ہونےلگا۔ سموگ کے تدارک کیلئےوزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے مال روڈ پر اتوار کے روز وہیکلز پر پابندی عائدکردی، صرف سائیکلسٹ کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔ 
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے۔ ٹیپااورایم سی ایل کو مال روڈ پر اتوار کو سائیکل فرینڈلی کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے، اس کے علاوہ پولیس و دیگر محکموں کو مال روڈ پر وہیکلز کی آمدورفت کو روکنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ دونوں محکموں کیجانب سےمال روڈپرسائیکلنگ لوپس کی نشاندہی کا سلسلہ جاری ہے۔ 
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ تمام محکمے اتوار کے روز مرحلہ وار سائیکلنگ ایونٹ لازمی کرائیں گے۔