افغانستان کا سفارت خانہ مکمل بند

24 Nov, 2023 | 12:30 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مکمل بند کر دیا گیا۔

افغان سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ بند ہو رہا ہے، چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور طالبان دونوں کے دباؤ نے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا، سفارت کاروں کے ویزے میں توسیع کے مقاصد کو پورا نہیں کیا گیا۔افغان سفیر کا کہنا ہے کہ بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کے لیے امریکا اور یورپ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی سمیت دیگر بھارتی شہروں میں افغان قونصل خانوں کی حیثیت کا فی الحال کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت اور افغان وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


 

مزیدخبریں