(ملک اشرف) محمد خان بھٹی کی پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے تقرری پر پرویز الہٰی کی ضمانت خارج ہونے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
جسٹس شہرام سرور نے پرویز الہٰی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، درخواست گزار پرویز الہٰی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عامر سعیدایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے ساتھ ایف آئی ار کی مصدقہ کاپی لف کر دوں گا، برائے مہربانی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
پرویز الہٰی کی درخواست میں رجسٹرارآفس کا ایف آئی آر کی مصدقہ کاپی نہ لگانے کا اعتراض لگایا لیکن لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا گیا اور عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست کو سماعت کے لئے نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔