آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

24 Nov, 2023 | 10:36 AM

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،پنجاب اور سندھ کے مختلف میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند اور اسموگ چھائی رہے گی۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

  دوسری جانب صوبائی دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج شہر لاہور کا دوسرے نمبر پر قبضہ ہے جبکہ پاکستان میں لاہور بدستور سر فہرست ہے، بڑھتی آلودگی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں تو درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آ گئی ہے۔

مزیدخبریں