ویب ڈیسک: لاہور شہرمیں سموگ کاراج، دنیا میں فضائی الودگی کی ریس میں شہر دوسرے نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہور پہلےنمبر پر برقرار ہے۔ شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 306 ریکارڈ کی گئی۔ فیز 8-ڈی ایچ اے 457 ,لاہور امیریکن سکول 356,کینٹ پولو گراؤنڈ 488 ایچیسن کالج 389, شاہراہ قائداعظم 545 ،جوہر ٹاؤن 308 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی۔
درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ شہر کا موجود درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کے کوئی امکانات نہیں۔
صوبائی حکومت کے سموگ سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو احتیاط کرنے ، باہر کم نکلنے اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔