وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، پارکنگ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالےبلڈنگ مالکان کیخلاف کارروائی کافیصلہ

24 Nov, 2023 | 09:51 AM

در نایاب:پنجاب حکومت نے پارکنگ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت ایل ڈی اےاتھارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں پارکنگ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والےبلڈنگ مالکان کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا، پارکنگ ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں پرڈی سی پراپرٹی ریٹ کے0.5فیصدجرمانہ ہوگا، جبکہ مقررمدت کےاندرپارکنگ نہ کھولنے والے بلڈنگ مالکان کو 10ہزار فی کنال جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پارکنگ ایگریمنٹ کےنفاذ کو یقینی بنانے کیلئے ایل ڈی اے قواعدوضوابط  میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ 

اجلاس میں لاہورمیں ٹریفک کےمسائل حل کیلئے7چوراہوں پریوٹرنزوسلپ روڈزبنانےکی اصولی منظوری دے دی گئی، حتمی منظوری سےقبل عارضی مشق کی جائے گی، عارضی رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کی آمد ورفت کو چیک کیا جائے گا۔ لاہورکے32مقامات پرعارضی تجاوزات کےمستقل خاتمے کیلئے کیمپ قائم کردیے گئے۔ 
اجلاس میں 26مقامات پرروڈانفراسٹرکچرمیں بہتری کےاقدامات کی منظوری دیدی گئی، کینال روڈہربنس پورہ اورجلوکےدرمیان پروٹیکڈیوٹرنزبنانے، ٹیپاکے لیے پروموشن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کولاہورگلوبل ویلج لیزپردینے، اور لاہور کی 9سڑکوں کی کمرشلائزیشن کیلئے کنسلٹنٹ سروسز حاصل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ 

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹریز ہاؤسنگ، خزانہ، بلدیات، تعمیرات و مواصلات اور ایل ڈی اے اتھارٹی کے بورڈ اراکین شریک ہوئے۔

مزیدخبریں