وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کی ملاقاتیں

24 Nov, 2022 | 09:24 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف عاصم منیر کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کئے جانے کے بعد نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس آمدہوئی،جنرل ساحر شمشادمرزااورآرمی چیف عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی، وزیراعظم نے ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کونیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں