نئےآرمی چیف کی پہلی ملاقات کس بڑی شخصیت کیساتھ؟تفصیلات سامنے آگئیں

24 Nov, 2022 | 07:30 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا ایوان صدر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد صدر پاکستان سے ملاقات کے لیے ایوان صدر پہنچ گئے،جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کی علیحدہ علیحدہ  ملاقات ہوگی۔

واضح رہے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری آج صدر کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد صدر عارف علوی نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت عارف علوی نے سمری پر دستخط کردیے، صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔

نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں