ڈالر کا روپے پر تگڑا وار

24 Nov, 2022 | 07:08 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈالر کا روپے پر تگڑا وار، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 45پیسے کے اضافے سے 224.25روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک ریٹ 11پیسے کے اضافے سے 223.91روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں