صدر نے سمری پر دستخط کردیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے 

24 Nov, 2022 | 06:32 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے نامزد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سمری پر دستخط کردئیے۔ جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا  کو ایوان صدر  میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق  تھوڑی دیر میں دونوں افسران کی  ایوان صدر آمد کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں