ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکنڈ ہینڈ موٹر سایئکلیں خریدنے والے شہریوں  کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

سیکنڈ ہینڈ ،موٹر سایئکلیں،میکلوڈ روڈ،سٹی42
کیپشن: motor cycles,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان ابدالی) میکلوڈ روڈ سکینڈ ہینڈ موٹر سایئکل کے ڈیلرز نے بایئکس کی ملکیت کیلئے بایئو میٹرک کے موجودہ طریقہ کار کو ناقابل قبول قرار دیا ،ڈیلرز نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ بایئکس کی فروخت کو فروخت کنندہ کی فوری بایئو میٹرک سے مشروط کردیا جائے ۔
میکلوڈ روڈ سکینڈ ہینڈ موٹر سایئکل کے ڈیلرز بایئکس کی ملکیت کی تبدیلی کیلئے بایئو میٹرک کے موجودہ طریقہ سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے ۔ڈیلرز نے بایئو میٹرک کے موجودہ طریقہ کار کو ناقابل قبول قرار دیدیا اور اسے کاروبار کی تباہی سے تعبیر کیا ہے۔

سینئر نائب صدر انوار بٹ نے کہا کہ فروخت کنندہ بایئک فروخت کرجاتا ہے اور جو خریدتا ہے اسے بایئو میٹرک کیلئے فروخت کنندہ دستیاب نہیں ہوتا ۔انوار بٹ نے کہا کہ بایئکس کی ملکیت کے بایئو میٹرک کے طریقہ کار کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔

نیا طریقہ وضح کیا جائے جس کے تحت فروخت کنندہ کی فوری بایئو میٹرک کرکے اس کی چٹ بنا کر خریدار ڈیلرز کو دیدی جائے اور نیا خریدار جیسے ہی بایئک خریدے وہ اپنی بایئو میٹرک کرائے اور یوں بآسانی بایئکس کی ملکیت تبدیل ہوجائے۔