حادثات کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

24 Nov, 2022 | 05:38 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے) ٹاسک فورس فار روڈ سیفٹی کا نوٹیفکیشن جاری،صوبائی وزیر راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گےجبکہ چیف سیکرٹری شریک کنوینر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبے میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں قائم کردہ ٹاسک فورس فار روڈ سیفٹی کے شریک کنوینر چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، سیکرٹری قانون سمیت 10 افسران کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ٹاسک فورس صوبے میں روڈ سیفٹی مینجمنٹ میں بہتری کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔

موجودہ ڈرائیور ٹریننگ، ٹیسٹنگ اور لائسنسنگ فریم ورک پر نظر ثانی کرکے ٹاسک فورس اس نظام کو بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا جو فیصلہ کیا ہے یہ ٹاسک فورس اس حوالے سے جامع طریقہ کار طے کرے گی۔
 

مزیدخبریں