(ویب ڈیسک) حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد آمد کا معاملہ، جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی اجازت دے دی۔
تحریک انصاف کو بھی باضابطہ طور پر جی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنی الرٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔
علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے، جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔