پنجاب حکومت نے سینکڑوں نوکریوں کا اعلان کردیا

24 Nov, 2022 | 04:36 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے باضابطہ طور پر پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (BS-16) کی سینکڑوں آسامیوں کا باقاعدہ اشتہار دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 357 نشستیں ہیں جن میں سے 18 اقلیتوں اور 54 خواتین کے لیے مخصوص ہیں۔ دو سال کی قانونی پریکٹس کے ساتھ تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے قانون گریجویٹس درخواست دینے کے اہل ہیں۔

 درخواست دینے کی آخری تاریخ 8 دسمبر 2022 ہے۔ درخواست دہندگان کو چھ تحریری ٹیسٹ اور ایک نفسیاتی تشخیص ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔

مزیدخبریں