جنیدریاض:پڑھائی میں کمزور لاکھوں طلبہ کی موجیں، اب طالبعلم ڈویژن امپروومنٹ کیلئے جتنی بار چاہیں امتحان دے سکیں گے، تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروا دی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانات کیلئے اوپن پالیسی متعارف کروائی ہے۔ پالیسی کے تحت ڈویژن امپروومنٹ کیلئے پچاس فیصد سے کم نمبروں کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب پچاس فیصد سے زائد نمبر والے طلبہ بھی دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔
اس سے قبل طلبہ کو ڈویژن امپروومنٹ اور سپلیمنٹری امتحان دینے کیلئے صرف 4 مواقع دستیاب تھے۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے امتحانات کے حوالے سے نئی پالیسی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
مذکورہ پالیسی سال 2019 کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔ لاہور بورڈ کےتحت سالانہ 9 لاکھ طلبہ امتحان دیتے ہیں۔ جبکہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت سالانہ 40 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دیتے ہیں۔