صدر علوی اور عمران خان کی ملاقات پر چودھری شجاعت کا دلچسپ تبصرہ

24 Nov, 2022 | 03:27 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری ایوان صدر کو ارسال کر دی۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنایا جائے گا۔ سینیارٹی کو بنیاد بنا کر میرٹ پر فیصلہ کیا ،کابینہ نے منظوری دی۔

 مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے آرمی چیف کے معاملے پر صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمران خان سے پاک انگلنیڈ کرکٹ سیریز پر مشاورت کریں گے۔عمران خان نے صدر عارف علوی سے کھیل کا ذکر کیا تھا جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  عارف علو ی لاہور جا کر راولپنڈی میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سیریز پر عمران خان سے مشاورت کریں گے

مزیدخبریں