عمران خان پر قاتلانہ حملے کا معاملہ مزید الجھ گیا

24 Nov, 2022 | 01:21 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیر آباد میں عمران خان پر  حملے کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی آفیسر انسپکٹر رانا امتیاز کو تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع جے آئی ٹی کا بتانا ہے کہ گریڈ 18کے افسر انور شاہ کو نیا تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انور شاہ اینٹی کرپشن لاہور میں ڈائریکٹر ویجیلینس کے عہدے پرتعینات ہیں، تفتیش سے متعلق تمام دستاویزات بھی نئے تفتیشی آفیسر کو منتقل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انور شاہ کو جے آئی ٹی کے کنوینر سی سی پی او لاہور کی سفارش پر تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دوران تحقیقات اب تک جائے وقوعہ سے 36 فارنزک شہادتیں جمع کی گئی ہیں، شہادتوں کے ٹیسٹ کے لیے مختلف اشیاء کے 31 پارسل فارنزک لیب بھجوائے گئے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ملزم کے جوتے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خون کے مختلف سیمپلز بھی فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خون آلود کپڑے، گولیوں کے خول بھی فرانزک لیب بھجوائے گئے۔

ذرائع کے مطابق فارنزک لیب کی رپورٹ کے بعد ہی مقدمے کی تفتیش میں حتمی سمت کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں