ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے شرم الشیخ جا کر بھی مانگنا شروع کردیا ہمیں ڈر تھا کہیں واپسی کا ٹکٹ ہی نہ مانگ لے۔
جہانیاں میں جلسے سے خطاب میں پرویز الٰہی نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو تو مانگنا بھی نہیں آتا، وہ باہر جا کر ہمارے ملک کو بدنام کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو شرم الشیخ جاکر بھی شرم نہیں آئی اور وہاں پر بھی مانگنا شروع کردیا، ہمیں تو ڈر تھا کہ کہیں شہباز شریف واپسی کی ٹکٹ ہی نہ مانگ لے ۔