ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے کی موت کی خبر کی اہلخانہ نے تردید کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 82 سالہ وکرم گوکھلے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کومہ میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وکرم گوکھلے کے جسم کے کچھ حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔وکرم گوکھلے کی بیٹی نے بھی والد کی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم گوکھلے پونے کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔