آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر کو بھیجی جائے گی، خواجہ آصف

24 Nov, 2022 | 09:37 AM

ویب ڈیسک:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آج صدر کو بھیجی جائے گی، صدر نے سمری روکی تو غیریقینی صورتحال ہو گی ۔

خواجہ آصف نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا  نہیں خیال کہ صدر کوئی جھگڑے والی تاریخ چھوڑنا چاہیں گے، عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کےمعاملے پر صرف سیاست کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علم میں نہیں کہ حکومت نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق صدرمملکت سے کوئی بات کی ہے یا نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آصف زرداری نے معاملے پر اچھی تجویز دی ہے ، آصف زرداری کی رائے ترجیح میں پہلے نمبر پر ہو گی۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو اُن کے پاس دوسرا پلان موجود ہے۔ انتظار کے باوجود فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا، امید ہے صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔

 
 

مزیدخبریں