طلبا کا کوالٹی ایشورنس امتحان کب ہوگا؟ جانئےمکمل تفصیلات

24 Nov, 2021 | 10:37 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنس امتحان کا اعلان کر دیا، 10 مارچ سے شروع ہونے والے امتحان میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کے طالبعلم شریک ہوں گے.
 پیف پارٹنر سکولوں میں بارہویں جماعت تک کے طلبا کا امتحان لے گا۔ کوالٹی ایشورنس امتحان کے لئے طلباء کو 75 فیصد نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔انگریزی، ریاضی، اردو، جنرل سائنس، جنرل نالج مضامین سے پرچے ہوں گے۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے اختیاری مضامین سے کوالٹی ایشورنس امتحان ہوگا۔ کوالٹی ایشورنس امتحان میں پیف کے کسی بھی سکول کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔ پیف کی جانب سے ہر سکول کی ایک کلاس سے پچیس فیصد طلباء کا انتخاب کیا جائے گا، ان طلباء سے معروضی طرز کا پرچہ لیا جائے گا۔

پیف حکام نے پرچوں کے پیٹرن اور سوالات کا ڈیٹا بینک سکولوں کے حوالے کر دیا ہے،سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ نصاب کے مطابق طلباء کے امتحانات کی تیاری کرائی جائے۔ واضح رہے کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کے ساتھ سکولوں کی فنڈنگ مشروط ہے۔

مزیدخبریں