ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنیوالی عمارتوں کا ڈیزائن پیش

24 Nov, 2021 | 10:28 PM

Imran Fayyaz

 ( ویب ڈیسک)  انسان اپنی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے تگ و دو کرتا رہتا ہے دور حاضر میں نت نئی ایجادات سامنے آتی رہتی ہیں، اب  امریکہ کی ایک کمپنی نے ایسی ماحول دوست عمارتوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے جو ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے فضائی آلودگی کم سکیں گی۔

’’اسکڈمور، اوئنگ اینڈ میرل‘‘ (ایس او ایم) نامی تعمیراتی ادارے نے اپنے اس منصوبے کو ’’اربن سیکوئیا‘‘ کا نام دیا ہے۔اصل میں سیکوئیا کیلیفورنیا میں ریڈووڈ قسم کے ایک بہت بڑے درخت کا نام ہے اور اسی مناسبت سے اس منصوبے کا یہ نام  بھی رکھا گیا ہے۔یہ وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اونچی اونچی عمارتوں کا منصوبہ ہے جو ایک خاص انداز میں، اس طرح تعمیر کی جائیں گی کہ یہ عمارتیں لوگوں کو رہائش فراہم کرنے کے علاوہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والے ٹاوروں کا کام بھی کریں گی۔ایسی ہر عمارت میں ویسے تو ہر منزل پر پودے رکھے جائیں گے لیکن ساتھ ہی ساتھ چند منزلوں کے بعد ایک منزل چھوٹی جسامت والے درختوں کےلیے وقف ہوگی۔

علاوہ ازیں ہر دو منزلوں کے درمیان خاص جگہ رکھی جائیں گی جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو کر فلٹریشن سسٹم سے گزرے گی اور خاص پائپوں سے ہوتی ہوئی درختوں اور پودوں والے حصے تک پہنچا دی جائے گی۔

 واضح رہے کہ صنعتی انقلاب کے بعد سے ماحولیاتی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ بنیادی وجوہات جنگلات کی کٹائی اور جیواشم ایندھن جیسے کوئلے کو جلانا ہے چونکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح فضائی آلودگی پر بھی اس کے اثرات پڑتے ہیں۔

مزیدخبریں