(زاہد چودھری)ٹیچنگ ہسپتالوں کے شعبہ آوٹ ڈور کا دورانیہ بڑھانے کے فیصلے پر 10 روز بعد بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 15 نومبر سے او پی ڈیز کا دورانیہ صبح 8 سے شام 4 بجے تک کرنے کا نوٹیفکیشن کیا،لیکن ہسپتالوں کی انتظامیہ عمل نہ کروا سکی ۔
چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے صحت ڈاکٹر نوشیرواں برکی نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 15 نومبر سے او پی ڈیز کا دورانیہ بڑھانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
تاہم فیکلٹی ممبران ، ینگ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی شدید مخالفت کے باعث ہسپتالوں کی انتظامیہ او پی ڈی کو شام 4 بجے تک فعال رکھنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔