ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمہ کا گردہ حاصل کرنے کیلئے مالک کی شادی کا ڈراپ سین, اہم انکشافات

Marriage drop scene with maid
کیپشن: Married to a maid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)ڈیفنس کی کوٹھی میں ملازمہ کا گردہ حاصل کرنے کی خاطر نکاح کرنے کا ڈرامہ،ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسی کی عدالت میں زیادتی کے کیس میں تین ملزمان نے درخواست ضمانت میں قبول کیا کہ ہمیں گردہ چاہیے تھا اس لیے ملازمہ سے شادی کی، انکار پرگھر سے نکال دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج مزمل موسی کی عدالت میں ایک نیا کیس پیش ہوا۔ جس میں گردہ حاصل کرنےکے لئے کوٹھی مالکان نے ملازمہ سے شادی کر لی۔عدالت میں سہیل شیخ سمیت تین ملزمان نے زیادتی کیس میں درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کو گردے کی ضرورت تھی،جس پر فرزانہ سے شادی کی تاکہ اس کا ایک گردہ لیا جا سکے، لیکن اس نے گردہ دینے سے انکار کر دیا اس پر اس کو نکال دیا۔

ملک غلام حسین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے گردہ لینے کے لئےشادی کی تویہ بھی جرم ہے، پولیس ملزمان کی طرفداری کر رہی ہے۔استدعا ہے کہ فرزانہ کو انصاف دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جائیں۔

ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی، حمل ضائع کروایا اور پکڑے جانے کے خوف سے شادی کی، بعد میں اب یہ ڈرامہ بنا دیا۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer