(راؤدلشاد)اینٹی سموگ کارروائیوں کے لیے مختلف علاقوں میں خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کے سخت ایکشنز، 22 مقدمات کا اندراج، دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس۔و گاڑیاں سیل.مقدمات درج۔18 لاکھ 76ہزار روپے جرمانہ وعائد کیاگیا.
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے خصوصی انسداد سموگ سکواڈز کو مزید ہدایات جاری کردیں,کمشنرلاہور کا سرپرائز دورہ کیا۔جلوموڑ اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ،آپریشن کا جائزہ لیاآلودگی پھیلانے کے ہر ذمہ دار کےخلاف اب مزید سخت ایکشنز کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کمشنر لاہور نےکہاکہ سیلنگ کی مہر کو توڑنےوالوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، سموگ سکواڈز تمام صنعتی ہونٹس کو چیک کرچکے ہیں۔اب سرپرائز چیکنگ کی جائےگی بغیر ایمشن کنٹرول سسٹم والے161صنعتی یونٹس سربمہر کیے گئے ہیں ۔
332 کلیر پائے گئےخصوصی انسداد سموگ سکواڈوں نے نو دنوں میں502 صنعتی یونٹس کو چیک کیا انسدادسموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والی 1378گاڑیوں کے چالان جبکہ 200گاڑیوں کو بند کر دیاڈی سیل کے بعد صنعتی یونٹس کو دوبارہ ہر صورت سرپرائز چیک کیا جائے۔