(جمالدین جمالی)شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو بیانات قلمبند کرانےکے لئےطلب کر لیا۔
ملزمان کو جیل حکام نے عدالت میں پیش کیا ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی، پراسیکیوشن کے دس گواہان کے بیانات قلمبند ہو گئے ہیں۔
پراسیکیوٹر نے کہا تمام گواہان کے بیانات قلمبند ہو گئے اب ملزموں کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے عدالت نے ملزموں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے دوبارہ طلب کر لیا اور مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
ملزم محمد احمد اور شاہ نواز کےخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج ہوا ،پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے مریم نامی لڑکی پر تیزاب پھینکا جس سے اس کا چہرہ، گردن اور ہاتھ جھلس گئے۔
ملزم محمد احمد مریم سے شادی کرنا چاہتے تھا انکار کیا تو لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، ملزم محمد احمد نے ساتھی کے ساتھ مل کر مریم پر تیزاب پھینکا اور دہشت گردی کے مرتکب ہوئے۔