پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد،فوٹیج منظر عام پر آگئی

24 Nov, 2021 | 05:08 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چوہدری)نشتر کالونی میں پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد ,پولیس تشدد کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی,تھانہ نشتر کالونی میں اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی.

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے پہلے شہری کو دھکے دئے پھر تشد د کیا۔چار پولیس اہلکاروں نے شہری عدیل اور اس کے ڈرائیور ارتضی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔شہری عدیل کا کہناتھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ون فائیو کی کال پر آئے ہیں،ون فائیو پر کال کرنے والے کا پتہ نہ بتانے پر تشدد کیا گیا۔

تھانہ نشتر کالونی میں اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نےایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کا حکم دے دیا۔قصوروار ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سٹی 42 کوپولیس تشدد کی فوٹیج موصول ہوگئی،سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو پہلے شہری کو دھکے دیتے پھر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا،چار پولیس اہلکاروں نے شہری عدیل اور اسکے ڈرائیور ارتضی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

شہری عدیل کا کہناتھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ ون فائیو کی کال پر آئے ہیں،ون فائیو پر کال کرنے والے کا پتہ نہ بتانے پر تشدد کیا گیا،ون فائیو پر کس نے کال کی ہمیں معلوم نہیں،پولیس نے سی سی ٹی وی کے باوجود اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔

متاثرہ شہری کا کہناتھا کہ میری والدہ سے بھی پولیس اہلکاروں نے گالم گلوچ کی،۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے معاملہ سامنے آنے پر  کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔قصوروار ہونے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں