نایاب نسل کا سفید شیر بھوک سے چل بسا

24 Nov, 2021 | 05:06 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: کراچی چڑیا گھر میں جانور بھوک سے مرنے لگے، نایاب نسل کا سفید شیر  بھی ہلاک ہوگیا۔

 رپورٹ کے مطابق کئی دنوں سے چڑیا میں قید معصوم جانوروں کو باقاعدہ مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی تھی کیونکہ کنٹریکٹر سے معاہدہ ختم ہو چکا تھا اور وہ پیشگی اطلاع دے چکاتھا کہ وہ 22 نومبر سے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے کا ذمہ دار نہیں، تاہم کارپوریشن حکام نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بے زبان جانوروں کو خوراک مہیا کرنے کے کوئی متبادل انتظامات نہ کئے، جس کے باعث بھوک کا نشانہ بننے والا نایاب نسل اور کروڑوں مالیت کا سفید شیر چل بسا۔

ترجمان بلدیہ عظمی کراچی علی حسن ساجد کے مطابق نایاب نسل کا سفید شیر 13 دن سے بیمار تھا۔ شیر کو نمونیا ہوگیا تھا اور کمزور ہونے کے باعث مر گیا۔ کراچی زو انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سفید شیر کو افریقہ سے 2012 میں درآمد کیا گیا تھا۔ نایاب نسل کے شیر کو اُس وقت ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم ادا کرکے لایا گیا تھا۔

گزشتہ روز نایاب نسل کے سفید شیر کی لاغر حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں انتظامیہ سے شیر کی مناسب انداز میں دیکھ بھال اور علاج کا مطالبہ کیا جا رہا تھا مگر آج  ترجمان بلدیہ عظمی کراچی علی حسن ساجد نے بتایا کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود شیر کی ہلاک ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں